پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا بی مائنس پر آنا خوش آئندہے :وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے.فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا ٹرپل سی پلس سے بی مائنس پر آنا انتہائی خوش آئند ہے.

وزیراعظم نےکہافچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے.انہوں نے مزیدکہاعالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے.وزیراطظم کاکہناتھا ملکی معیشت میں مزید بہتری کیلئے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں