چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سنٹرل کنٹریکٹ پر کامُ شروع کرنے کی ہدایت
لاہور :چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کے شیڈول و تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور سنٹرل کنٹریکٹ پر کامُ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلئیرز کی گرومنگ ہو گی۔ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹرز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے آئندہ کرکٹ سیریز کے بارے بریفنگ دی۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد ۔ مینجر نوید اکرم چیمہ۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے اجلاس میں شرکت کی۔

