امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسط ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ رقم پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کے لیے دی جائے گی۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ امدادی رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے اسی موقع پر یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے۔
ڈونلڈ لو کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورت حال پر تشویش ہے۔
اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسط ایشیا نے کمیٹی کے سامنے کہا کہ افغان شہریوں کے حقوق کے احترام تک طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔