دبئی:ذرائع کے متابق پاکستان کے معروف سنگر راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا ہے.راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی کے پولیس اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں .راحت فتح علی خان کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے.ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو کئی درخواستیں دے رکھی ہیں.ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے.راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا .راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کے بعد مقدمات بھی قائم کررکھے ہیں. راحت فتح علی خان کاکہناتھا کہ میرے چاہنے والے گھٹیاافواہوں پرکان نہ دھریں.میں یہاں ٹیم کے ساتھ گانے بنانے میں مصروف ہوں. فینزمیرا سرمایہ ہیں،جلد واپس آکربہترین گانوں کی البم اپنے چاہنے والوں کو دونگا.میرے فینزمیرا LOVE ہیں.بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ دبئی میں گانے ریکارڈ کروانے آیا ہوں، ہر چیز ٹھیک ہے.
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days