پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پروفیسر سلیمہ ہاشمی کے ساتھ ایک دلکش شام کا انعقاد

لندن(خصوصی رپورٹ)پاکستان ہائی کمیشن لندن نے آئی ایس پی ایونٹس کے تعاون سے معروف پاکستانی مصورہ اور مشہور شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی پروفیسر سلیمہ ہاشمی کے ساتھ ایک دلکش مکالمے کا انعقاد کیا گیا.اس مکالمے کی میزبانی مشہور فنکارہ اور مصنفہ میرا ہاشمی نے کی.

اس تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی، فنون لطیفہ کے شوقین، فیض احمد فیض کے مداح، اور پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندگان نے شرکت کی.مکالمے میں پروفیسر سلیمہ ہاشمی کی پرورش، فنکارانہ سفر، تھیٹر سے وابستگی اور فنون کی تعلیم میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی.

پروفیسر سلیمہ ہاشمی نے والد فیض احمد فیض اور والدہ ایلس فیض کے اپنے بچپن پر اثرات، فنون لطیفہ کیلئے اپنی لگن، اور عالمی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی کامیابیوں اور صلاحیتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد اور معاونت پر پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا.

اختتامی کلمات میں قائم مقام ہائی کمشنر حسیب بن عزیز نے پروفیسر سلیمہ ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آ ئی ایس پی ایونٹس کی معاونت کو بھی سراہا.

اپنا تبصرہ لکھیں