پاکپتن: آوارہ کتے کے کاٹنے سے 4 ماہ کا بچہ جاں بحق

پاکپتن کے علاقے فرید کوٹ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 4 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بچہ جھولے میں سورہا تھا کہ آوارہ کتے نے آکر اسے نوچ ڈالا۔

ریسکیو کےمطابق کتے کے کاٹنے سے محنت کش کے معصوم بچے کی ہلاکت کا واقعہ فرید کوٹ کے علاقے میں پیش آیا۔

عینی شاہد شہزاد سکھیرا کے مطابق بچہ فیاض کمرے میں دروازے کے قریب رکھے جھولے میں سورہا تھا جبکہ اسکی والدہ اسی محلے میں اپنی ماں سے ملنے گئی ہوئی تھی۔

اسی دوران آوارہ کتا کمرے میں گھس آیا اور بچے کو دبوچ کر باہر لےگیا اور بری طرح نوچ ڈالا، بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں نے کتے کو مار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں