پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، فائرنگ سے 8 دہشتگرد ہلاک

وزیرستان(نامہ نگار)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی. فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجہ دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی۔ترجمان پاک فوج نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان مین دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے افغان حکومت پاکستان کے خلاف افغانستان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیگی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں