پاک بحریہ کا بحری بیڑہ پی این ایس یمامہ جدہ کے اسلامک پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا جس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سعودی بحریہ کے افسران سفارتی اور کمیونٹی کے اراکین شریک ہوئے.
پاک بحریہ کا بحری بیڑہ پی این ایس یمامہ ترکیہ سے فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے بعد جدہ کے اسلامک پورٹ پر لنگر انداز ہوا بحری بیڑے کے ڈیک پر منعقدہ تقریب میں سعودی نیوی کے افسران کے علاوہ قونصل جنرل خالد مجید اور ملٹری اتاشی محمد عاصم خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے اراکین بھی موجود تھے اس موقعہ پر پی این ایس یمامہ کے کیپٹن عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ایک ایسی پیشہ ورانہ فورس ہے جو ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ملکر سمندری تجارت کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے سعودی اور پاک بحریہ ماضی میں بھی ملکر بحری مشقیں کرتی رہی ہیں اور آئندہ بھی دونوں ممالک کی بحری فورسز بحری مشقوں کے ذریعے باہمی تعاون اور تجربات کا تبادلہ کرتی رہیں گی تقریب میں پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا.

