پاک بھارت براہ راست بات چیت کے حامی ہیں،امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت بات چیت کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں ممالک کو کرنا ہے، امریکا کو نہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک امریکا عسکری رابطوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں