پاک بھارت ٹاکرا: یووراج سنگھ کا پاکستانی ٹیم کیلئے اہم مشورہ

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے پاکستان ٹیم کو 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہم مشورہ دے دیا۔

یووراج سنگھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان اور امریکا کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ فخر زمان نے بائیں بازو کے سیمر کا سامنا خود کیوں نہیں کیا جبکہ ان کے لیے اسٹرائیک کھیلنا آسان تھا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ بہرحال پریشر میں امریکا کی ٹیم اپنے کپتان مونارک پٹیل کے فیصلوں اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے فتح کی حقدار تھی۔

بھارتی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب پاکستان کا بھارت کے خلاف جیتنا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے انہیں یقیناً اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میچ میں بھارت کا اچھا اور مضبوط آغاز ہمیں ناقابلِ شکست بنا دے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں