اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان کا دورہ کرینگے ان کی پاکستانی ہم منصب اسحٰق ڈار سے ملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سعودی عرب سرگرم ہے، اسی تناظر میں سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کررہا ہے، اسی سلسلے میں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تھے۔