پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹس تباہ کردیں:آئی ایس پی آر

اسلام آباد ( آئی ایس پی آر)آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغانستان میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر پاک فوج کے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹس کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، یہ آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات Attaullah Tarar نے آپریشن غضب للحق سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے فتنہ خوارج اور افغان طالبان کے نقصانات کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج اور افغان طالبان ہلاک جبکہ 887 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔