راولپنڈی: پاک فورسز نے نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی ،پاکستان کی مؤثر کارروائی سےافغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ افغان فوج نے پاک افغان سرحد پر جارحیت کی ہے، جس پر پاکستانی فورسزنے منہ توڑ جواب دیا۔
پاک فورسز نے نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی۔
پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا، افغانستان کی جانب سے فائرنگ اس وقت کی گئی جب پاکستانی فورسزباڑ کی مرمت کررہی تھیں، مؤثر کارروائی سےافغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستان سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات جاری رکھے گا، افغان فورسز پہلے بھی کئی بار بلا اشتعال جارحیت کرچکی ہیں، پاکستانی فورسزاپنی علاقائی سالمیت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گی۔