پربھاس کی اگلی فلم میں جنوبی کوریا کے اسٹار ماڈونگ اہم کردار نبھائیں گے؟

بھارتی اداکار پربھاس کی اگلی فلم ’اسپرٹ‘ میں جنوبی کوریا کے اسٹار اداکار ماڈونگ سیوک اہم کردار نبھاسکتے ہیں۔کبیر سنگھ اور اینیمل جیسی فلموں کے ہدایت کار سندیت ریڈی وانگا کی ہداہت کاری میں بن رہی فلم ’اسپرٹ‘میں پربھاس، نین تارا اور کیارا ایڈوانی مرکزی کردار نبھاسکتے ہیں۔53 سالہ ماڈونگ سیوک 2005ء سے فلمی دنیا سے وابستہ ہیں، انہوں نے ٹرین ٹو بوسان اور ایٹرنلز سمیت دیگر کئی فلموں میں مشہور کردار نبھائے ہیں۔بھارتی میڈیا میں یہ خبر زیر گردش ہے کہ عالمی شہرت یافتہ اداکار پربھاس کی اگلی فلم ’اسپرٹ‘ میں شامل کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناگ ایشون کی فلم ’کالکی اے ڈی 2898‘ کی کامیابی کے بعد پربھاس کے مداحوں کی نظریں ان کے اگلے پر وجیکٹ ’اسپرٹ‘ پر ہیں، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نے فی الحال فلم کی ٹیم کے حوالے سے واضح اعلان نہیں کیا ہے، تاہم جنوبی کوریا کے معروف اداکار کی فلم میں پربھاس کے مقابل کردار میں شمولیت نے شائقین کی دلچسپی اور توقعات بڑھادی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں