سابق امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان خواتین کی جانب سے پردہ کیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدارتی امیدوار کے طور الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔وہ آج کل صدارتی الیکشن سے متعلق مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پردے اور برقع پہننے سے متعلق بات اور اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ خواتین ہزاروں برسوں سے پردہ کر رہی ہیں، وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں، تو ہمیں اس معاملے میں کیوں دخل دینا چاہیے؟اُن کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پردہ کرنا، میک اپ کرنے سے زیادہ آسان ہے، اگر میں عورت ہوتا تو میں بھی پردہ کرتا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ویڈیو 8 سال پرانی ہے۔امریکی میڈیا ’سی این این‘ کی جانب سے سابق امریکی صدر کی یہ ویڈیو آج سے 8 سال قبل اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی تھی۔