پرنس ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کے تعلقات ایک بار پھر موضوعِ بحث

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی شہزادہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے تعلقات ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق، معروف باڈی لینگویج ماہر جوڈی جیمز نے حالیہ تقریب میں دونوں کے رویوں کو “ناگواری کے آثار” قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا نیویارک میں منعقدہ ٹائم 100 سمٹ میں شریک ہوا۔ اس موقع پر ماہر نے نوٹ کیا کہ میگھن مارکل مرکز نگاہ بنی رہیں جبکہ پرنس ہیری اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک شوہر کے بجائے باڈی گارڈ جیسے دکھائی دے رہے تھے۔

ماہر کے مطابق ایک لمحے پر پرنس ہیری نے اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی، لیکن میگھن نے نظر انداز کر دیا۔ اس پر شہزادہ ہیری نے ہاتھ شرمندگی چھپانے کے لیے پینٹ کے پیچھے لے لیا اور چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ آ گئی۔

تقریب میں میگھن مارکل نے اپنی مصروفیات، بیٹے کے دانت ہلنے کی خبر اور ذہنی سکون کے لیے آن لائن موجودگی کم کرنے پر بھی گفتگو کی۔ وہ اپنی ساس، شہزادی ڈیانا کی قیمتی گھڑی بھی زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

باڈی لینگویج ماہر نے کہا کہ پرنس ہیری شاہی زندگی میں توجہ اور اہمیت کے عادی رہے ہیں، لیکن میگھن کے ساتھ عوامی تقاریب میں اکثر ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں کے تعلقات میں ناگواری کا تاثر سامنے آیا ہو۔ 2024ء میں کولمبیا کے دورے پر بھی ایسا محسوس ہوا تھا کہ میگھن پُراعتماد اور پرجوش دکھائی دے رہی تھیں جبکہ ہیری گرمی اور بے چینی کے باعث خود کو غیر فعال محسوس کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں