پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈینیس آج منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، جس کا 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈینیس ایوان میں پیش کریں گے۔
عالمی درجہ بندی میں پاکستانی عدلیہ کا 129 واں نمبر ہونے پر توجہ دلانے کا نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایجنڈے کے مطابق پی آئی اے کے متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کی بھی منظوری کا امکان ہے۔