پشاور(نامہ نگار)ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے غیر ملکی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد مارے گئے، جن میں افغان شہری عبداللّٰہ شامل ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 18 حملوں، بشمول ڈی ایس پی سردار حسین کی شہادت، میں ملوث تھے اور مزید کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آپریشن میں ایم فور، ایم 16، ایس ایم جی، آئی ای ڈی سمیت اسلحہ برآمد ہوا۔ آئی جی خیبر پختون خوا کے مطابق 13 اور 14 اگست کی شب 14 میں سے 11 بھارتی اسپانسرڈ حملے ناکام بنائے گئے۔

