وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن بانی پی ٹی آئی کی طاقت ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیل سے رہا ہونے والے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں قید کارکنوں کی رہائی کے لیے ٹیم کام کررہی ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ گرفتار ورکرز کو رہا کریں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔