پنجابیوں کی شان کبڈی کی قومی چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز

دنیا بھر میں بسنے والے پنجابیوں کے پسندیدہ کھیل رگبی کی قومی چیمپئن شپ کے مقابلے لاہور میں شروع ہوگئے۔ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں 44ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا شاندار آغاز صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کبڈی صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ہماری ثقافت اور روایت کا اہم حصہ ہے،کسی بھی صوبے کی ٹیم جیتے، اصل جیت کبڈی کی ہوگی. پنجاب حکومت روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، کبڈی جیسے کھیل نوجوانوں میں حوصلہ اورجرات کے جذبات پیدا کرتے ہیں .سپورٹس ڈیپارٹمنٹ انڈوومنٹ فنڈ سے صوبہ کے بہترین کھلاڑیوں کی سرپرستی کر رہا ہے کیونکہ کھیلوں کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے.

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ شائقین کبڈی کے لیے یہ ایونٹ ایک بڑے تہوار کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی صوبے کی ٹیم جیتے، اصل جیت کبڈی کی ہوگی۔ ہمارے نوجوان کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں، کبڈی جیسے کھیل انہیں اپنی صلاحیتیں منوانے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ چیمپئن شپ یکم سے 5 اکتوبر تک پنجاب سٹیڈیم میں جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی تقریب کے دوران قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشی نے تمام کھلاڑیوں کی جانب سے حلف اٹھایا، جس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ پوری محنت، لگن اور کھیل کے جذبے کے ساتھ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے اور کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھیں گے،44ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، ائیر فورس، واپڈا، ایچ ای سی، پولیس،ریلویز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور اسلام آباد کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پنجاب سٹیڈیم میں کھیلی جا رہی نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ چیمپیئن شپ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن واپڈا کی ٹیم نے سندھ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ میچ کا سکور 29۔47رہا۔ دوسرے میچ میں پاکستان ائر فورس نے ریلویز کو شکست دیدی۔ پاکستان ائر فورس نے 35 کے مقابلے 53 پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی۔ پہلے روز کے تیسرے میچ میں پاکستان آرمی نے یکطرفہ میچ میں پی او ایف واہ کو شکست دے دی۔ میچ کا سکور26۔59 رہا۔ چوتھے میچ میں ایچ ای سی نے نیوی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ ایچ ای سی نے سخت مقابلے کے بعد37۔41 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں