پنجاب اورلاہورکےشہری 7 فروری کو لبرٹی چوک آئیں:مریم نوازشریف

لاہور (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 7 فروری کو لاہور کے لبرٹی چوک میں آئیں اور حکومت کے ساتھ بسنت کا تہوار منائیں۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری بسنت کے تہوار میں شرکت کیلئے لبرٹی چوک کا رخ کریں اور اس موقع کو خوشیوں کے ساتھ منائیں۔

مریم نواز نے بسنت کے تہوار سے متعلق مشہور گانا ’گڈی لہور دی اڈی‘ بھی شیئر کیا تاکہ شہری تہوار کی خوشیوں میں شامل ہوں۔واضح رہے کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے اور اس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔