پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا صحافی کالونی فیز ٹو کے ماسٹر پلان کی منظوری پر اظہار اطمینان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا خصوصی شکریہ
یہ “اپنا گھر اپنی چھت ” کے خواب کی تکمیل ہے:نعیم حنیف صدر پی یوجے
ماسٹر پلان کی منظوری میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کردار کلیدی ہے
عظمی بخاری ہی حکومت میں لاہور کے صحافیوں کی حقیقی ترجمان ثابت ہوئیں
جنہوں نے راوی مسکن منصوبہ راوی برد کر کے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ
کے تحت 32 سو صحافیوں کے گھروں کا منصوبہ دیا ۔ قمرالزمان بھٹی جنرل سیکرٹری پی یوجے
صدرپریس کلب اور چیئرمین جرنلسٹ گروپ ارشد انصاری کی فیز ٹو منصوبہ سے کمیٹمینٹ بھرپور ہے :نعیم حنیف
آج مسکن راوی منصوبہ ڈوبنے والے عناصر کو وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے یہی تکلیف
ان کی چیخوں کی صورت میں لاہور کی پوری صحافی کیمونٹی سن رہی ہے:قمرالزمان بھٹی
لاہور کی صحافی کمیونٹی اب روڈا منصوبہ کی آمین اور نگہبان ہے: وہ خود اس منصوبے کا پہرا دیگی:نعیم حنیف
وزیر اطلاعات کا شکریہ کہ انہوں نے منصوبے کیخلاف شر پسندی کرنیوالے
سوشل میڈیا دہشت گردوں سے بچنے کیلئےبھی خبردار کیا ہے : پی یوجے ایگزیکٹو کونسل

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پنجاب حکومت کی طرف سے صحافی کالونی فیز ٹو کے ماسٹر پلان کی منظوری دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل نے اس تاریخی صحافی دوست اور ورکرز دوست اقدام کو لاہور کے صحافیوں کیلئے تحفہ اور “اپنا گھر اپنی چھت” کے خواب کی عملی تعبیر قرار دیا ہے ۔

پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر نعیم حنیف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ، نائب صدر ندیم زعیم ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ،خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران شریک ہوئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے کہا کہ اس وقت جب صحافی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فائونڈیشن ایکٹ کے تحت روڈا میں 32 سو صحافیوں کیلئےفیز ٹو منصوبے کا آغاز کر کے غریب اور کارکن صحافیوں کے گھروں کا خواب ” اپنا گھر ،اپنی چھت ” کو پورا کردیا ہے۔

انہوں نے اس تاریخی منصوبے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بھی شکریہ ادا کیا جبکہ صدر لاہور پریس کلب اور چیئرمین جرنلسٹ گروپ ارشد انصاری کی کوششوں ،منصوبے سے ان کی دلی کمٹمنٹ کو بھی سراہا ۔نعیم حنیف نے کہا کہ یہ منصوبہ اب اپنے تکمیل کی طرف رواں دواں ہے ۔ لاہور کے صحافی اور پریس کلب کے ممبران اس منصوبے کے آمین اور نگہبان ہیں اس لئے اب لاہور کے صحافیوں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس منصوبے کی نہ صرف نگرانی کریں بلکہ اس منصوبے کو ریورس کرنے کی گندی سوچ رکھتے والوں کو بے نقاب کر کے اپنی قیادت جیسی اہم ذمہ داری سے دور رکھیں ۔

پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ آج اس تاریخی صحافی دوست منصوبے کے ماسٹر پلان کی منظوری پر انہی عناصر کو تکلیف ہے جو حقیقت میں صحافی دشمن اور مفاد پرست ٹولہ ہے ۔ آج یہ لوگ وزیر اطلاعات عظمی بخاری کو صرف اسلئے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ عظمی بخاری ہی پنجاب حکومت میں صحافیوں کی ترجمان بن کر سامنے آئیں اور انہوں نے ارشد انصاری کی آواز پر ان کا ساتھ دیا اور روای مسکن منصوبے کو رول بیک کر کے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فائونڈیشن ایکٹ کے تحت روڈا میں 32 سو صحافیوں کیلئےبلا تفریق پانچ مرلہ گھروں کے منصوبے کا ماسٹر پلان منظور کر کے بورڈ کی میٹنگ میں اس کا اعلان خود کر دیا ہے ۔

پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے اس معاملہ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔انہوں کے اس معاملہ میں وزیر اطلاعات پنجاب کو تنقید کانشانہ بنانے والے عناصر کو خبردار کیا کہ وہ لاہور پریس کلب کی سیاست ضرور کریں اور اس میں بھرپور حصہ بھی لیں مگر محض سیاست کی آڑ میں اپنے غریب صحافی دوستوں اور ان کی فیملی کے ” اپنا گھر اپنی چھت ” کے خواب کو ملیا میٹ نہ کریں ورنہ لاہور کے صحافی ان کی رہی سہی سیاست بھی ملیا میٹ کر دیں گے ۔

قمرالزمان بھٹی نے یاد دلایا لاہور کے صحافی اپنے اندر موجود صحافی دشمن ٹولہ کو خوب پہچانتے ہیں جنہوں نے مسکن راوی منصوبے میں نہ صرف لاہور پریس کلب کے ممبران کو نکال باہر کیا تھا کہ صحافیوں کی بڑی اکثریت جو نیوز روم سے وابستہ ہے ۔ 60 فیصد سب ایڈیٹرز ،کاپی ایڈیٹر، اسائنمنٹ ایڈیٹر ، اے پی پی ۔پی ٹی وی اور ریڈیو ملازمین کو اس منصوبے سے نکال باہر کیا تھا ۔قمرالزمان بھٹی کا کہا وقت آنے پر اس صحافی دشمن ٹولہ کی کہانی لاہور کی صحافی برادری کے سامنے رکھی جائے گی ۔ اس وقت پی یوجے کی قیادت صرف یہ واضح کرتی ہے کہ لاہور پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کے اس عظیم منصوبہ کا مکمل تحفظ کریں گے اور پورا پہرا دیں گے ۔

پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل نے یاد دلایا نے کہ اس وقت ملک میں ایک ایسا ٹولہ بھی سرگرم ہے جو سوشل میڈیا دہشت گرد کے طور پر بے نقاب ہو چکا اس ٹولہ کے کچھ لوگ سزا یافتہ بھی ہو چکے ہیں۔ پریس کلب ممبران اس ٹولے کی شر پسندی سے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنی کمیونٹی کو بھی محفوظ رکھیں ۔ اس بارے میں وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا اشارہ بھی یقینا اسی شر پسند سوشل میڈیا دہشت گردوں کی طرف ہے اور اس بارے میں بروقت نشان دہی پر بھی پی یوجے وزیر اطلاعات کی شکر گزار ہے ۔