لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 15 فروری 2026 بروز اتوارلاہورپریس کلب میں منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابات لاہور پریس کلب کے شار عثمانی آڈیٹوریم میں منعقد کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیٹی کی ہدایت کیمطابق ووٹرز کیلئے اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سعید اختر چیئرمین الیکشن کمیٹی جبکہ رفیق خان، آصف سہیل، شبیر احمد مغل اور وسیم نیاز ممبران الیکشن کمیٹی ہیں، جب کہ شہزاد فرموش معاون الیکشن کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔

