پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست، پاکستان نے ساڑھے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی

راولپنڈی: پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی، انگلش ٹیم کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے ساڑھے تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیت لی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے اور فیصلہ کن دن پاکستان کھلاڑیوں کے نام رہا، قومی ٹیم کے اسپنرز نے پاکستان کو ساڑھے 3 سال بعد جیت دلوائی۔

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 36 رنز کا ہدف ملا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 36 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز پاکستان صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے کیا لیکن 14 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے 8 رنز اسکور کیے تھے۔

صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود وکٹ پر آئے اور 3 گیندوں پر 3 چوکے لگائے اور پھر قومی ٹیم کے کپتان نے چھکا لگا کر ووننگ شارٹ کھیلا، انہوں نے 6 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔سعود شکیل کو پہلی اننگز میں شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ساجد خان کو شاندار بولنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں