پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی بولرز نے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی، 110 پر 5کھلاڑی آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی بولرز نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگینڈ کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی اور 98 رنز پر آدھی ٹیم کو آؤٹ کر دیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور 5 کھلاڑی ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی پویلین لوٹ گئے۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا پہلا سیشن پاکستانی بولرز کے نام رہا جنہوں نے آدھی ٹیم کو آؤٹ کیا جب کہ کھانے کے وقفے تک انگلش ٹیم نے 5 وکٹوں پر 110 رنز بنا لئے تھے۔
ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کی طرح پنڈی میں بھی ساجد اور نعمان کی جوڑی انگلش بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹی۔

زک کرولی اور بین ڈکٹ نے پہلی وکٹ کیلئے56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس پارٹنر شپ کو نعمان علی نے زک کرولی کو صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے توڑا۔ انہوں نے 29 رنز بنائے۔

بین ڈکٹ ایک اینڈ پر جمے رہے لیکن دوسرے اینڈ پر بلے باز آتے اور جاتے رہے۔ اولی پوپ (3)، جو روٹ (5) اور ہیری بروک (5) کی وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں جب کہ کھانے کے وقفے سے کچھ پہلے نعمان علی نے نصف سنچری بنانے والے بین ڈکٹ کی وکٹ لے کر انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے 52 رنز اسکور کیے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پنڈی ٹیسٹ سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز بھی برابر رہے گی۔

پنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ملتان ٹیسٹ کے وننگ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں