پنکج ترپاٹھی نے مرزا پور 3 کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ کی مشہور ترین کرائم ڈرامہ سیریز ’مرزا پور‘ یکے بعد دیگر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرزا پور میں قالین بھیا کا کردار نبھانے والے پنکج ترپاٹھی نے اپنی جاندار اداکاری سے ناصرف شائقین سے پزیرائی سمیٹی بلکہ فلم ساز سے بھاری معاوضہ بھی لیا ہے۔

یہ پنکج ترپاٹھی ہی ہیں جن کی شاندار کارکردگی کی وجہ اس فلم کے ڈائیلاگز زبان زد عام ہیں۔

فلم کے مختلف سیزن میں قالین بھیا اور ان کے آن اسکرین بیٹے دیویندو عرف مُنا بھیا کی کیمسٹری کو مداحوں نے خوب سراہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ترپاٹھی نے سیریز میں پچھلے سیزن سے زیادہ معاوضہ وصول کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرزا پور 2 میں پنکج ترپاٹھی کو 10 کروڑ ادا کیے گئے تھے۔ تاہم یہ رقم اس سے کہیں زیادہ ہیں جو انہیں پہلی بار اسکرین پر آنے کے لیے ادا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مرزا پور 3 کے اداکار کو اپنے کیریئر کے آغاز میں ایک ٹی وی سیریل میں اداکاری کے لیے صرف 1700 روپے ادا کیے گئے تھے۔

تاہم ان کی کامیابی آغاز انوراگ کیشپ کی فلم ’گینگس آف واسع پور‘ کے ساتھ ہوا۔ مرزا پور 2 کے لیے قالین بھیا کو ان کی پہلی تنخواہ سے 58 ہزار 832 فیصد زیادہ ادائیگی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں