مِسی ساگا (نمائندہ خصوصی)اسٹریٹس وِل مسی ساگا سے سابق رکن پارلیمنٹ اور مسی ساگا سٹی کونسل وارڈ 11کے موجودہ کونسلر برَیڈ بَٹ نے پنک شرٹ ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ یہ دن ہم سب کو اس بات کی یاددہانی کراتا ہے کہ غنڈہ گردی اور ہر قسم کے امتیازی سلوک کو روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
برَیڈ بَٹ نے اپنےخصوصی پیغام میں کہا کہ سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ غنڈہ گردی اور امتیازی سلوک کا نشانہ بننے والوں کی بھرپور حمایت کی جائے اور انہیں ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے۔ برَیڈ بَٹ نے کمیونٹی کے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو ایسا محفوظ ماحول بنانا ہوگا جہاں ہر شخص خود کو باعزت اور محفوظ محسوس کرے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پنک شرٹ ڈے کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم نفرت، تعصب اور ہراسانی کے خلاف کھڑے ہونگے اور متاثرین کا ساتھ دینگے۔

