پوپ فرانسس روم میں سپرد خاک:ٹرمپ سمیت 50 سربراہان کی رسومات میں شرکت

ویٹی کن(نامہ نگار)پوپ فرانسس کو روم میں ’عوام میں پوپ‘ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت لاکھوں سوگواروں اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 2013 سے دنیا کے ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کی قیادت کرنے، غریبوں کے حامی ارجنٹائن کے پوپ کو الوداع کہنے کیلئے تقریباً 4 لاکھ افراد سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع ہوئے اور روم کی سڑکوں پر قطاروں میں کھڑے رہے۔

ہجوم کے سامنے آخری رسومات ادا کرنے کے بعد پوپ فرانسس کا لکڑی کا تابوت آہستہ آہستہ روم کے سانتا ماریا میگیور گرجا گھر لے جایا گیا جہاں انہیں ایک نجی تقریب میں سپرد خاک کیا گیا۔

کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما کا سنگ مرمر کا مقبرہ صرف ایک لفظ ’فرانسسکو‘ کے ساتھ لکھا گیا ہے، جو کہ لاطینی زبان میں پوپ کا نام ہے۔

کارڈینل جیووانی بٹسٹا ری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوپ فرانسس ’عوام میں ایک کھلے دل کے پوپ‘ تھے، جنہوں نے زیادہ ہمدرد، کھلے ذہن والے کیتھولک چرچ کیلئےجدوجہد کی۔

اطالوی اور ویٹی کن حکام نے تقریب کیلئے ایک بڑا سیکیورٹی آپریشن کیا جس میں لڑاکا طیارے تیار رہے اور اسنائپرز چھوٹے سے شہر کے ارد گرد کی چھتوں پر تعینات کیے گئے۔

آخری رسومات کے دوران سینٹ پیٹرز اسکوائر میں سرخ رنگ کے کارڈینل اور جامنی رنگ کے بشپ بیٹھے ہوئے تھے، اور ان کے سامنے عالمی شخصیات بیٹھی تھیں۔پوپ کا سادہ سا سائپرس تابوت رکھا ہوا تھا، جسے ایک پیلی صلیب سے ڈھانپا گیا تھا۔

پوپ کی آخری رسومات ویٹی کن کے 9 روزہ سوگ کے پہلے مرحلے میں ادا کی گئیں۔سوگ کے بعد 80 سال سے کم عمر کارڈینلز کانفرنس کیلئےجمع ہونگے تاکہ ان کی تعداد میں سے ایک نئے پوپ کا انتخاب کیا جا سکے۔

اپنے خطاب میں بٹسٹا ری نے فرانسس کی جانب سے امن کے مطالبے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں جاری تنازعات کے خاتمے کی کوششوں میں ’عقل مندانہ اور ایماندارانہ مذاکرات‘ پر زور دیا۔

کارڈینل کا کہنا تھا کہ ’دیواریں نہیں بلکہ پل تعمیر کرو‘ ایک نصیحت تھی جسے انہوں نے کئی بار دہرایا۔

آخری رسومات میں 50 سے زائد سربراہان مملکت نے شرکت کی، جن میں ٹرمپ بھی شامل تھے، جن سے کئی عالمی رہنما ملے، یوکرین کے ولادیمیر زیلنسکی بھی ان میں شامل تھے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آخری رسومات سے قبل صدر کی زیلنسکی کے ساتھ ’بہت نتیجہ خیز‘ ملاقات ہوئی۔

کیف نے ایک تصویر شائع کی ہے، جس میں دونوں رہنما بیسلیکا میں سرخ اور سونے کی کرسیوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہیں اور ساتھ ہی ایک اور تصویر میں زیلنسکی کو ٹرمپ برطانیہ کے سر کیر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹرمپ کے پیشرو جو بائیڈن، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، جرمنی کے اولف شولز، اٹلی کے جارجیا میلونی اور لبنان کے جوزف عون نے بھی جنازے میں شرکت کی۔غزہ میں اپنے طرز عمل پر فرانسس کی تنقید سے ناراض اسرائیل نے صرف اپنے سفیر کو جنازے میں بھیجا۔

دنیا بھر میں کیتھولکوں نے کارروائی کو براہ راست دیکھنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا بشمول بیونس آئرس میں جہاں فرانسس 1936 میں فلورس کے غریب پڑوس میں جارج برگوگلیو میں پیدا ہوئے تھے۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت میں 25 سالہ لارا اماڈو نے کہا کہ پوپ نے ہمیں دکھایا کہ عقیدے کو زندہ رکھنے کا ایک اور طریقہ ہے۔

کارڈینل بٹسٹا ری نے کہا کہ فرانسس نے ایک ایسے چرچ کیلئے کوشش کی جو لوگوں کے مسائل اور ان عظیم پریشانیوں کا خیال رکھنے کیلئے پرعزم ہے جو معاصر دنیا کو الگ تھلگ کر دیتے ہیں۔ایک گرجا گھر ہر شخص کیلئے عبادت گاہ ہے . قطع نظر اس کے عقائد یا حالت سے اور ان کے زخموں کو بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں