پہلا ایم ڈبلیو او کرکٹ لیگ 2025ءکا انعقاد، 8 ٹیموں کی شرکت، ایکسپریس گوریلے فاتح

میڈیا وکرز ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں تہہ دل سے احترام کرتے ہیں: صدر عدنان شوکت
میڈیا ورکرز کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے: چیئر مین محمد طاہر
ورکرزہمارے جسم کاحصہ ہیں: طاہر منصف
تمام ممبران کی تہہ دل سے عزت و احترام کرتے ہیں: اصغر خان
آج کا دن میڈیا ورکرز کی جیت کا دن ہے: مشتاق خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایم ڈبلیو اوکے زیر اہتمام پہلا کرکٹ ٹورنا منٹ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس گراﺅنڈ میں اسپارکو پینٹ، نیچر نوش، ہمدرد، عبداللہ انٹرپرائزز، سپریئر منرل واٹر، اسلام آباد ڈائگونوسٹک، یونیق انٹرنیشنل ایجوکیشن سروس اور سیل ٹیک کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کے سربراہ کرکٹ کمیٹی مشتاق خان تھے۔

ایم ڈبلیو او کرکٹ لیگ 2025ءکے ٹورنا منٹ کا آغاز صبح 10بجے کیا گیا۔ جس میں میڈیا ورکرز کی 8ٹیموںنے حصہ لیا۔ تمام ٹیموں کو MWO کی طرف سے کلر کٹیں بھی دیں گئیں۔ایمپائرنگ کے فرائض محمد صادق، حافظ عظیم اور نومی نے ادا کئے۔ان ٹیموں میں دنیانیوز لائنز، ایکسپریس گوریلے، اے آر وائی کنگ، پاکستان شاہین، 365واریئرز، جیوجنگ ٹائیگرز، اے پی پی ڈائمنڈ، C42سٹرائیکر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر MWO کے چیئرمین محمد طاہر، صدرعدنان شوکت، اصغر خان، ٹورنامنٹ آرگنائزر مشتاق خان، سپریم کونسل ممبر محبوب الٰہی، نائب صدر خاقان متین، انفارمیشن سیکرٹری عرفان انور، فنانس سیکرٹری خرم علی، گورننگ باڈی ممبر محمد فاروق، آصف کھرکھر، فرخ بھٹہ، رانا ایاز اور علی اسلم نے کلیدی کردار ادا کیا۔گراﺅنڈ بہترین پینا فلیکس سے سجایا گیا تمام ورکرز اور ان کی فیملی کیلئے کھانے شربت کا انتظام کیا گیا۔

صدر MWO عدنان شوکت نے میڈیاسے مختصر خطاب کے دوران تمام میڈیا وکرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں آج کا دن اس میچ کو دیا، اس موقع پر چیئرمین محمد طاہر نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے۔ جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے کارکنوں سے کہا کہ ہم آپ کے ووٹوں سے آئے ہیں، ہم کبھی بھی آپ کو اور آپ کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرینگے۔

سینئر رہنما اصغر خان کہا کہ ہم تمام ورکرز اور ممبران کی تہہ دل سے عزت اور ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ چیف آرگنائزر مشتاق خان نے کہا کہ آج کا دن میڈیا ورکرز کی جیت کا دن ہے اور ہم اسی طرح دیگر ایونٹ کا انعقاد کریں گے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دنیا نیوز لائنزاور ARYکنگ کے درمیان ہوا۔ جس میں ٹاس جیت کر پہلے دنیا نیوز نے بیٹنگ کا آغاز کیا دلچسپ مقابلے کے بعد ARYکنگ نے یہ میچ جیت لیا دوسرا میچ 365 واریئرز اور اے پی پی ڈائمنڈ کے درمیان ہوا۔ اس میچ میں بھی بہت خوش و خروش دیکھنے کو ملا اور یہ میچ اے پی پی ڈائمنڈ نے جیت لیا۔ تیسرا میچ ایکسپریس گوریلے اور پاکستان شاہین کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایکسپریس گوریلے نے بہترین کارکردگی کے بعد یہ میچ جیت لیا اور پہلے گروپ کا آخری میچ جیو جنگ ٹائیگرزاورC42سٹرائیک کے درمیان ہوا جس میں جیوجنگ ٹائیگرزنے یہ میچ جیت لیا۔

دونوں گروپوں میچز کے بعد جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا اورپر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پہلا سیمی فائنل اے آر وائی کنگ اوراے پی پی ڈائمنڈکے درمیان ہوا جس میں دونوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اے آر وائی کنگ نے پہلا سیمی فائنل جیت لیا، دوسرے سیمی فائنل میں ایکسپریس گوریلے اورجیوجنگ ٹائیگرزکے درمیان مقابلہ ہوا ، جیوجنگ ٹائیگرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے اچھا ٹارگٹ نہ دے پائی، ایکسپریس گوریلے نے بڑی آسانی سے یہ میچ جیت لیا۔ اس طرح فائنل میں ایکسپریس گوریلے اوراے آر وائی کنگ فائنل تک رسائی حاصل کی۔

فائنل کا میچ شروع ہونے سے قبل ٹورنا منٹ آرگنائزر نے ٹائم کو دیکھتے ہوئے میچ اوورز 4کر دیئے۔ میچ شروع سے ہی دلچسپ مراحل میں داخل ہوا، ورکرز کا جوش و جذبہ قابل دید تھا میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ایکسپریس گوریلے نے فائنل اپنے نام کیا۔ اس کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں بہترین کھلاڑی ، بہترین پرفارمنس، میچ آف دی میچ، بہترین ٹورنا منٹ اور فائنل ٹرافی کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر پہلی شیلڈ ہمارے مہمان خصوصی جناب ملک محمد آصف، سی ای او سپارکو پینٹ نے فائنل جیتنے والی ٹیم ایکسپریس گوریلے کے کپتان کو وننگ ٹرافی دی جبکہ محمد طلحہ سی ای او نیچر نوش نے رنر اپ ٹرافی اے آر وائی کے کپتان کو دی۔ مین آف دی ٹورنامنٹ باﺅلر عثمان، ایکسپریس گوریلے، بہترین بیٹسمین فہد، اے آر وائے اور بہترین وکٹ کیپر ذیشان ایکسپریس گوریلے قرار پائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں