وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کے نام فائنل کرلیے ہیں۔آئی پی پیز سے مہنگی بجلی پیداوار کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی بنائی گئی ٹاسک فورس کے مذاکرات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹاسک فورس نے پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کے نام طے کرلیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 2400 میگاواٹ بجلی پیداوار کی صلاحیت کی حامل 5 آئی پی پیز بند ہوجائیں گی۔ذرائع کے مطابق بند کی جانے والی آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔