پیئر پولیورکارلٹن کی نشست ہارنے کے بعد بیٹل ریور۔کروفوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینگے

ڈیمین کیورک نے بیٹل ریور۔کروفوٹ کی اپنی نشست سے استعفیٰ دینے
کا اعلان کیا ہے تاکہ پولیور وہاں ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکیں

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کےسابق اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور نے حالیہ عام انتخابات میں اپنی طویل عرصے سے قائم نشست کارلٹن (اونٹاریو) لبرل امیدوار بروس فینجوئے کے ہاتھوں کھو دی ۔ اس شکست کے بعد، وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر خدمات انجام نہیں دے سکتے کیونکہ اس عہدے کیلئے ہاؤس آف کامنز میں نشست رکھنا ضروری ہے ۔

پولیور کی پارلیمنٹ میں واپسی کیلئے البرٹا کے حلقے بیٹل ریور-کروفوٹ کے رکن پارلیمنٹ ڈیمین کیورک نے اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ پولیور وہاں ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکیں ۔ وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ وہ اس ضمنی انتخاب کیلئے جلد از جلد الیکشن کا اعلان کریں گے ۔بیٹل ریور-کروفوٹ ایک قدامت پسند مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں کیورک نے حالیہ انتخابات میں تقریباً 82 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے ۔ اس لیے پولیور کیلئے یہ نشست جیتنا نسبتاً آسان تصور کیا جا رہا ہے۔تاہم، “لانگیسٹ بیلٹ گروپ” نامی ایک تنظیم، جس نے حالیہ انتخابات میں پولیور کے خلاف درجنوں امیدوار کھڑے کیے تھے، اس ضمنی انتخاب میں بھی اسی حکمت عملی کو اپنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں