پیدائش کے 10ویں دن ذبح ہونے سے بچ جانے والا، دنیا کا سب سے بڑا بیل بن گیا

امریکا میں موجود ایک بیل کو اس کے منفرد اور لمبے قد کی وجہ سے دنیا کا سب سے لمبے قد والا بیل قراردے دیا گیا۔

امریکی ریاست اوریگون میں موجود اس بیل کا نام رومیو ہے، اس کی عمر 6 سال ہے اور اس کا قد 6 فٹ 4.5 انچ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رومیو نامی یہ بیل خاص طور پر سیب اور کیلے کھانا پسند کرتا ہے، یہ ہر روز 45 کلو گھاس بھی کھاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیل دیگر چارہ وغیرہ بھی کھاتا ہے۔

رومیو کی مالک کا کہنا ہے کہ اس بیل کی عمر صرف 10 دن تھی جب اسے ذبح ہونے سے بچایا گیا، ہمیں اس کے ذبح کرنے کے حوالے سے فون پر بتایا گیا تھا جس کے بعد اسے ڈیری فارم سے نکال لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑے جانور کی خوراک، رہائش اور علاج پر خرچہ بھی مختلف قسم کا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں