پیرس اولمپکس: ارجنٹینا اور مراکش کے میچ میں ہنگامہ آرائی، خالی اسٹیڈیم میں میچ مکمل کروایا گیا

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب تو کل ہوگی لیکن فٹبال اور رگبی کے مقابلے شروع ہوگئے۔ فٹبال میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان پہلے ہی میچ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی، اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کروا کر میچ مکمل کروایا گیا۔

پیرس میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان میچ میں مراکش کے رحیمی نے دوسرے ہی منٹ میں گول داغ دیا۔

میچ کے 52وں منٹ میں مراکش کو پنالٹی ملی تو اس نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی و کوپا امریکا چیمپئن ارجنٹینا کے خلاف اپنی برتری دگنی کردی جبکہ کھیل کے 68ویں منٹ میں ارجنٹینا نے خسارہ کم کیا۔

میچ کے آخری لمحات جاری تھے کہ انجری ٹائم میں ارجنٹینا مشکل سے ہی لیکن گول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

میچ برابر ہوتے ہی تمائشائی نے ہنگامہ شروع کردیا اور کھیل دو گھنٹے تک رکا رہا، صورتحال اس قدر خراب ہوئی کہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی کروانا پڑا۔

اس دوران ریفری نے گول کا ریوو کیا تو ارجنٹینا کا کھلاڑی آف سائیڈ قرار دیا گیا۔ مراکش نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ چار گھنٹے میں مکمل ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں