پیرس اولمپکس: تمغہ جیتتے ہی فرانسیسی اسکیف سیلرز سارہ اسٹیورٹ اور چارلین پیکون کو شادی کی پیشکش

پیرس اولمپکس 2024 میں تمغہ جیتنے کے بعد ہی خواتین کھلاڑیوں کو شادی کی پیشکش ہوگئی، جسے انہوں نے فوراً قبول کرلیا۔

فرانسیسی اسکیف سیلرز سارہ اسٹیورٹ اور چارلین پیکون نے جمعہ کو اولمپک مقابلے کے دوران کانسی کا تمغہ جیتا، جس کے فوراً بعد دستے میں شامل ان کے ساتھیوں نے انہیں شادی کی پیشکش کردی، جسے دونوں نے قبول کرلیا۔

سارہ اسٹیورٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے ساتھیوں نے ان سے ایونٹ کے شروع میں کہا تھا کہ ’اگر وہ اولمپکس میں میڈل حاصل کریں گی تو وہ منگنی کرلیں گے، مگر صرف سونے یا چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر، جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے تو میں منگنی نہیں کروں گی، تاہم اب جب وہ کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئیں تو کھلاڑیوں نے انہیں پھر بھی پروپوز کردیا، جسے انہوں نے فوراً قبول کرلیا‘۔

اس دوران سارہ اسٹیورٹ نے اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی صحافیوں کو دکھائی۔دوسری کھلاڑی چارلین پیکون کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی کی جانب سے شادی کی پیشکش کرنا ان کیلئے ایک شاندار لمحہ تھا۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں جاری مقابلوں کے دوران فرانس کی سیلرز کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوپائی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں