پیرس اولمپکس شروع ہونے سے کچھ دن پہلے خاتون سے اجتماعی زیادتی

پیرس اولمپکس شروع ہونے سے کچھ روز قبل خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی خاتون کو 5 افراد نے پیرس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مقامی حکام نے خاتون سے زیادتی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ سے ہفتے کے درمیان پیش آیا، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کے عمر 25 سال بتائی جارہی ہے جس نے واقعے کے بعد ایک دکان میں پناہ لی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی قونصل خانہ اور فرانسیسی پولیس متاثرہ خاتون کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا اور یہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں