پیرس اولمپکس میں پہلا مثبت ڈوپ ٹیسٹ، عراقی جوڈوکا معطل

پیرس اولمپکس میں پہلا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ عراقی جوڈوکا سجاد کو پیرس اولمپکس سے معطل کر دیا گیا۔

انٹر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق سجاد سہن کا منگل کو ہونے والا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انٹر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق عراقی ایتھلیٹ کے نمونے میں میتھن ڈائنن اور بولڈینن پایا گیا ہے۔ سجاد سہن کو جوڈو کے 81 کلو گرام کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں