پیرس: اولمپکس کی تیاری، پاکستانی شوٹرز نے ٹریننگ شروع کردی

پیرس اولمپکس کےلیے میزبان ملک پہنچنے والے پاکستانی شوٹرز نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ قومی شوٹرز نے پیرس میں پہلا ٹریننگ سیشن کوچ جینیڈی کی نگرانی میں کیا۔

فرانس کے شہر پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس کے شوٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے تین شوٹرز کشمالہ طلعت، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف شریک ہوں گے۔

ان قومی شوٹرز نے ایونٹ کی تیاری کے لیے اتوار کو پہلا ٹریننگ سیشن کیا جس کی نگرانی کوچ جینیڈی نے کی۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 11 اگست تک جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں