پیرس میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دریائے سین پر شروع ہوگئی۔
دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلا، سب سے زیادہ ایتھلیٹس، سب سے زیادہ مقابلے پیرس میں ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں خوبصورت مناظر کے ساتھ دل کو چھو لینے والی میوزک کی جھنکار کے ساتھ مشہور زمانہ فلم ٹائٹینک کا ٹائٹل سونگ گانے والی سیلائن ڈیئون بھی آواز کا جادو جگائیں گی، 3 ہزار کے لگ بھگ فنکار پرفارم کریں گے۔
تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک قرار دیے جانے والے گیمز کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے ساتھ دنیا پیرس کی منفرد دلکشی سے حیران رہ جائے گی جو ایک صدی کے بعد دوبارہ اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔
تقریب میں 206 ممالک کے 6,800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔
اس بار تقریب ایک بند اسٹیڈیم کے بجائے پیرس کے دریائے سین پر پانی کی پریڈ کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔
تقریب میں ہر ملک کے کھلاڑی اپنے قومی یا علاقائی جھنڈے کے ساتھ شرکت کریں گے۔ یونان کی ٹیم سب سے پہلے اور میزبان ملک سب سے آخر میں پریڈ کرے گا۔
افتتاحی تقریب میں اولمپک اینتھم بجائی گئی اور میزبان ملک کے سربراہ اولمپکس کے آغاز کا اعلان کیا۔ اولمپک مشعل کی روشنی بھی تقریب کا حصہ ہے۔
پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایوینٹس منعقد ہوں گے۔
اولمپکس میں شرکت کیلئے فلسطینی دستہ پیرس پہنچا توایئرپورٹ پر سپورٹرز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، 8 ایتھلیٹس پر مشتمل فلسطینی دستہ گیمز میں شرکت کرے گا۔