پیرس اولمپکس گیمز میں شمالی کوریا نے 8سال بعد پہلا میڈل جیت لیا،ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین کو شکست دے کرسلور میڈل جیتا، مردوں کے فٹبال مقابلوں میں مصر نے مضبوط حریف اسپین کو شکست دے کر تہلکہ مچادیا،مصر کی خاتون ایتھلیٹ ندا حافظ نے حاملہ ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں شرکت کی اور تلوار بازی میں اپنا پہلا مقابلہ جیت لیا، مردوں کے فٹبال میں ارجنٹائن نے یوکرائن کو مراکش نے عراق کے خلاف کامیابی حاصل کی،چلی کی58سالہ دینگ ژینگ نے ٹیبل ٹینس میں اپنے ملک کی نمائندگی کے عمر رسیدہ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا،چین کی ٹینس ا سٹار زینگ کن وین نے منگل کوامریکا کی ایما ناوارو کو شکست دی، برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے مینز ٹریپ شوٹنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ 28 سالہ کھلاڑی نے 50 میں سے 48 شاٹس کھیل کر اولمپک ریکارڈ قائم کردیا۔ مردوں کے ہاکی مقابلوں میںجرمنی نے جنوبی افریقا کو بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دی،اسپین فرانس جبکہ برطانیہ اور نیدر لینڈ کے میچز برابر رہے، خواتین والی بال میں سربیا نے فرانس کے خلاف فتح حاصل کی، لیا،خواتین باسکٹ بال میں امریکا نے جاپان کو مات دی،تلوار بازی میں ہانگ کانگ کے لونگ چیونگ نے گولڈ جبکہ خواتین کے100میٹر زبریسٹ اسٹروک میں جنوبی افریقا کی اسمتھ ٹینٹ نے گولڈ میڈل جیتا،تمغوں کی دوڑ میں جاپان سات گولد میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے،چین چھ گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days