پیرس اولمپکس 2024ء: جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی پوڈیم پر لی گئی سیلفی وائرل

پیرس اولمپکس 2024ء میں جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی پوڈیم پر لی گئی سیلفی وائرل ہوگئی۔

جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی ایسی تصویر کو منفرد قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ پوڈیم پر دونوں ممالک کے کھلاڑی گھل مل گئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس میں شمالی کوریا نے سِلور اور جنوبی کوریا نے برانز میڈل جیتا تھا جبکہ مکسڈ ڈبلز میں چین نے سونے کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد میڈلز کے لیے پوڈیم پر شمالی اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے سیلفی بنوائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمنٹیٹرز نے کھلاڑیوں کی سیلفی کو اسپرٹ آف گیم بھی قرار دیا۔

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو اپنا دشمن بھی قرار دیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں