پیرس اولمپک گیمز کو تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیو پولیٹیکل تناؤ کے ساتھ فرانس کا اندرونی تناؤ بھی ہائی رسک کی وجہ قرار دیا گیا ہے، اندرونی تناؤ اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے کمبینیشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
فرانس میں کچھ عرصہ سے سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے، فرانس میں کچھ عرصہ سے کسی نہ کسی ایشو پر شدید مظاہرے ہو رہے ہیں۔
اس خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان گیمز کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، دھمکیوں اور خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، گیمز کے دوران تعداد 45 ہزار اہلکاروں تک جائے گی۔