فرانس کے درالحکومت پیرس میں یورپ کا معروف فوڈ فیئر ’سیال پیرس 2024‘ کا میلہ سج گیا۔فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کھانوں کے اس میلے میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔کھانوں کے اس میلے میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت 34 پاکستانی فوڈ کمپنیوں اور 14 دیگر کمپنیوں نے بھرپور اور نمایاں انداز میں شرکت کی۔
اس موقع پر چاول، مکئی اور تل کے بیجوں سے لے کر پروسیسڈ فوڈ، مصالحے، فروزن فوڈز، پھلوں کے جوس اور دیگر متنوع مصنوعات پیش کی گئیں۔فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان پویلین میں شرکت کرنے والے کاروباری گروپوں کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے خوراک کے شعبے میں پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔