پیرس: (ایجنسیاں) برطانیہ کے شاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماونٹ بیٹن ونزر کی گرفتاری کی تصویر پیرس کے لُوو میوزیم میں نصب کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم ارب پتی مخالف گروپ Everyone Hates Elon نے اتوار کو یہ تصویر میوزیم کی ایک دیوار پر نصب کی۔ گروپ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اینڈریو ماونٹ بیٹن ونزر کو یہ دکھانا ہے کہ دنیا انہیں کس طرح یاد رکھے گی۔
فریم کے نیچے ایک کیپشن بھی لٹکایا گیا ہے جس میں لکھا تھا: “اب یہ پسینہ بہا رہا ہے”۔ تصویر میں اینڈریو کو پولیس اسٹیشن سے رینج روور کی پچھلی نشست پر جھکے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اینڈریو ماونٹ بیٹن ونزر 19 فروری کو عوامی عہدے کے غلط استعمال کے شبہے میں گرفتار ہوئے تھے اور 11 گھنٹے پولیس حراست میں رہے تھے۔

