پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے 21 پیسے، ڈیزل پر 94 روپے 93 پیسے ٹیکس عائد ہیں:وزارت توانائی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 100 روپے 21 پیسے ٹیکسز عائد ہیں جو قیمت کا 39 فیصد بنتے ہیں، جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر 94 روپے 93 پیسے ٹیکسز لاگو ہیں جو 34 فیصد کے برابر ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 13 روپے 31 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 84 روپے 40 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل پر 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 76 روپے 21 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد کی گئی ہے۔وزارت توانائی کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 7 روپے 87 پیسے بطور مارجن وصول کرتی ہیں، جبکہ ڈیلرز دونوں مصنوعات پر فی لیٹر 8 روپے 64 پیسے وصول کر رہے ہیں۔