اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور بنگلہ دیش بیمان ایئرلائنز کے درمیان ایئر کارگو کی ترسیل کو آسان بنانے کیلئے ایک اہم اور تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق معاہدہ یکم دسمبر سے نافذ ہوگا، جس کے تحت سعودی عرب کے شہر جدہ، مدینہ اور ریاض ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کیلئے اسٹریٹجک کوریڈور قائم کریگی جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں درپیش لاجسٹک مسائل کم ہونگے۔ دونوں قومی ایئرلائنز کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے معیاری اور لاگت مؤثر کارگو حل فراہم کیے جائینگے۔

