پی ایف ایف نے ایک اور ایرانی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایران سے تعلق رکھنے والے علی عمرانی کو آئندہ SAFF مینز فٹسال چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے لیے پاکستان قومی فٹسال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ علی عمرانی اے ایف سی کے گول کیپنگ کوچ کے ساتھ اے ایف سی سرٹیفائیڈ کوچ ہیں۔ ان کا کوچنگ میں 15 سال کا تجربہ ہے۔

وہ یرانی فٹ بال فیڈریشن (فٹسال ڈیپارٹمنٹ) میں مشیر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ پی ایف ایف نے اس سے قبل خواتین ٹیم کیلئے بھی ایران کی خاتون کوچ کی خدمات حاصل کی تھیں۔