پی ایس ایل میں پلئیرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ: ذرائع

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی نے پی ایس ایل 11 کے لیے پلئیرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کھلاڑیوں کی ری ٹینشن کے معاملات پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے حتمی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور حیدر آباد نے پلئیرز آکشن کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ پشاور زلمی اور سیالکوٹ نے ڈرا آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔ پانچ پرانی فرنچائزز نے چار ری ٹینشن پر اتفاق کیا ہے، جس میں ایک برانڈ ایمبیسڈر ہوگا اور چار ری ٹینشن ہر کٹیگری میں ایک ایک کھلاڑی کی بنیاد پر ہوگی، جبکہ ایک کھلاڑی کو نچلی کٹیگری میں لا کر برانڈ ایمبیسڈر بنایا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی فرنچائزز باقی کھلاڑیوں کو پول سے منتخب کریں گی، دو نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن کی پالیسی اختیار کی ہے جبکہ باقی فرنچائزز کھلاڑیوں کو آکشن کے ذریعے اٹھائیں گی۔پی ایس ایل کے آکشن اور ری ٹینشن کے حتمی فارمولا کی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے اور توقع ہے کہ اگلے ایک دو روز میں اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔