راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
فخر زمان اور محمد نعیم نے لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا. دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔
پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے. انہیں اعظم خان ہی نے جیسن ہولڈرز کی گیند پر کیچ کیا.لاہور قلندرز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے ففٹی اسکور کی.انہوں نے 38 گیندوں پر 66 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
قلندرز کے تین کھلاڑی سام بلنگ، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویز کو صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل نے 13، سکندر رضا نے 23 ، شاہین شاہ آفریدی 2، اور حارث رؤف نے 10 رنز بنائے، آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چار وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان کے حصے میں تین وکٹیں آئیں جبکہ نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ اور عمادوسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ صرف ایک رنز پر گر گئی تھی جب اینڈریز گوس 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
تاہم اس کے بعد دوسری وکٹ کیلئے صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو نے 55 رنز کی شراکت سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، لیکن فرحان 25 رنز پرآوٹ ہوگئے، حارث رؤف نے ان کا شکار کیا۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین کھیل پیش کیا اور 140 رنز کا ہدف 18اوور میں حاصل کر لیا، کولن منرو نے ایک چھکے اور 7 چوکے کی مدد سے 59 رنز کی شاندر اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے 41 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
لاہور قلندرز کے آصف آفریدی اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ لے سکے، شاہین آفریدی سمیت کوئی اور باؤلر ایک بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کرسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈکا اسکواڈ میں اینڈریز گاؤس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغاز، اعظم خان، شاداب خان ( کپتان ) جیسن ہولڈر، عماد وسیم، محمد شہزاد، نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ شامل تھے.
لاہور قلندرز کا اسکواڈ فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل،سام بلنگز ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، شاہین شاہ آفریدی ( کپتان )، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف رؤف پرمشتمل تھا.

