پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز – آرمی چیف کی تقریب میں خصوصی شرکت

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین اہم میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو ایک عظیم الشان تقریب کا نظارہ بھی دیکھنے کو ملا، جہاں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس خصوصی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔ ان کی آمد نے تقریب کو مزید باوقار اور قومی یکجہتی کے جذبات سے لبریز کر دیا۔

پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ کے دوران “آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اسٹیڈیم ملی نغموں اور حب الوطنی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

معروف گلوکار ساحر علی بگا اور اسرار احمد نے اپنے ملی نغموں سے شائقین کا جوش دوبالا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے اس یادگار موقع کو مزید دلکش بنا دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لیگ کے آخری چار میچز کی میزبانی کر رہا ہے، جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پلے آف مرحلہ اور فائنل کا انعقاد ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں