لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائئیڈ نے محمد نواز 49 اور صاحبزادہ فرحان کی 39 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز کی 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کائل میئرز اور صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کو 58 رنز کا آغاز فراہم کیا، میئرز 22 اور فرحان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کولن منرو 9 اور کپتان سلمان علی آغا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔عماد وسیم کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے محمد نواز نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، اینڈریو گوس 8، محمد شہزاد صفر، حیدر علی 10 اور جیسن ہولڈر 14 رنز بناسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 4، سعود شکیل، ابرار احمد، خرم شہزاد، کائل جمیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کپتان سعود شکیل 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور فن ایلن نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، ریلی روسوو 27، مارک چیمپن 2 حسیب اللہ خان 7، فہیم اشرف 6 اور کائل جمیسن 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
حسن نواز نے 41 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، آخری اوور میں ان کے 3 مواقع ملے اور پھر انہوں نے پانچویں گیند پر چھکا مارکر وننگز شارٹ کھیلا۔اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے 2،2 جیسن ہولڈر، محمد نواز اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شاداب خان کی جگہ سلمان علی آغا اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کررہے ہیں، شاداب خان انجری کے باعث آج میچ نہیں کھیل رہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 7 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اتنے ہی میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ 9 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)، مارک چیپ مین، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد، فن ایلن
اسلام آباد یونائیٹڈ: کائل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغا (کپتان)، اینڈریز گوس (وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم شاہ، سلمان ارشاد